راجہ یاور کمال کا حلقہ پی پی 24 میں مخالفین پر ووٹوں کی خریداری کا الزام

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کی یونین کونسل نگیال کے مرکزی گاؤں بڑاگواہ میں مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کا جلسہ منعقد ہوا جس میں حلقہ پی پی 24 سے آئی پی پی کے امیدوار راجہ یاور کمال اور چوہدری فرخ الطاف کے صاحبزادہ عمار فرخ نے شرکت کی۔
جلسہ میں یونین کونسل سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ راجہ معروف عابد، راجہ رؤف کیانی، محسن کیانی، راجہ واجد کیانی، سیدحسبان شاہ اور راجہ قیصر محمود کی جانب سے جلسہ منعقد کرایا گیا۔
بارش کے باوجود بھی لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ ملک اشفاق، ملک ربنواز، راجہ طاہرایوب، ڈاکٹرعظیم، راجہ نصراللہ کیانی، راجہ ضیاء اللہ، ماسٹر رازق، چوہدری برکات، چوہدری قیصر، چوہدری ندیم گجر، ٹھیکیدارمنیراحمد، ماسٹرانورکیانی، ہارون کیانی سمیت دیگراہم شخصیات نے شرکت کی۔
راجہ یاورکمال نےجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے فضل سے ہم نے پچھلے چار سال میں تاریخی ترقیاتی کام اپنے حلقے میں کرائے، آپ اب گھنٹوں کاسفر منٹوں میں طے کرتے ہیں۔ چوہدری فرخ الطاف نے میرا اور میں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، اگر ہم دوبارہ کامیاب ہوئے تو جو کام رہ گئے وہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
راجہ یاورکمال نے نام لئے بغیر مخالفین پر شدید لفظی گولہ باری بھی کی، پیسےدے کرووٹ لینے کاالزام بھی لگادیا۔
عمار فرخ نے مختصر خطاب میں کہا کہ آج جس طرح یوسی نگیال اور بڑاگواہ کی عوام نے استقبال کیا اور جلسہ میں شرکت کی اس سے پتاچلتاہے کہ ہم الیکشن جیت چکے ہیں۔ آپ لوگوں کی محبت بتارہی ہے کہ آٹھ فروری کو ہمارا ساتھ دیں گے۔
جلسہ میں راجہ رؤف کیانی، راجہ معروف عابد اور نثار بٹ نے بھی خطاب کیا۔



