سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کی معروف سماجی شخصیت افتخار بٹ کے صاحبزادے محمد علی بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، جس کے سلسلے میں ایک شاندار اور پروقار دعوتِ ولیمہ کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں علاقے کی سیاسی، سماجی، کاروباری اور مذہبی شخصیات سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ معزز مہمانوں میں راجہ محمد انور کیانی (سابق ہیڈماسٹر)، چوہدری شوکت، راجہ رؤف کیانی، راجہ معروف عابد، راجہ طاہر ایوب، چوہدری پرویز اختر، راجہ وقار اور چوہدری مسعود احمد شامل تھے۔
مہمانوں میں چوہدری فدا الحق، چوہدری نوید مشتاق، چوہدری وحید اسلم، چوہدری عمار یاسر، راجہ محسن عظیم، رشید بھٹی، شیراز کیانی، راجہ کاظم کلیم، عبدالرزاق، چوہدری عرفان عابد، راجہ عبیداللہ کیانی، راجہ فرخ ظہور، راجہ عاصم کیانی، چوہدری کرامت، چوہدری جاوید، ڈاکٹر اسد کیانی اور چوہدری عابد ایوب سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔
تقریب کے دوران مہمانوں نے افتخار بٹ اور دلہا محمد علی بٹ کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور نو بیاہتا جوڑے کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی، کامیابی اور خوشحالی کی دعائیں کیں۔
دوست احباب نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کو یادگار قرار دیا اور دلہا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ مہمانوں کی بھرپور شرکت نے تقریب کو مزید رنگین اور باوقار بنا دیا۔
