ضلع جہلم میں پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 پیشہ ور بھکاری ملزمان گرفتار

جہلم: ضلع بھر میں پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، چار پیشہ ور بھکاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ ڈومیلی، سول لائنز اور کالا گجراں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے چار پیشہ ور بھکاری ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر کھڑے ہو کر ٹریفک کی روانی متاثر کرتے ہیں اور کئی مرتبہ حادثات کا باعث بھی بنتے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوراً پولیس کو فراہم کریں تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔



