دینہ: سابق نائب ناظم حاجی ادریز اختر اور حاجی فاروق کا بھتیجا حمزہ ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک

دینہ شہر کے سابق نائب ناظم حاجی ادریز اختر، حاجی فاروق اور حاجی طارق محمود کے بھتیجے حمزہ ریاض کی دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی ، جس میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ولیمہ کی تقریب میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ، کرنل خرم شہزاد ، فیصل رزاق ، جاوید اختر ، قیصر رزاق ، محمود اختر ، میاں وقاص ، محمد جاوید ، چوہدری زاہد ، رضوان سیٹھی اور چوہدری محمد افضل نے بھی شرکت کی۔



