دینہ: سیاسی شخصیت راجہ اظہر حسین کا بھتیجا اور حاجی اعجاز کا صاحبزادہ جنید اعجاز رشتہ ازدواج میں منسلک

دینہ: معروف سیاسی شخصیت راجہ اظہر حسین کے بھتیجے اور حاجی اعجاز کے صاحبزادے جنید اعجاز کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی ، دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک کھوکھراں کی معروف سیاسی شخصیت راجہ اظہر حسین کے بھتیجے حاجی اعجاز کے صاحبزادے جنید اعجاز گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے جبکہ دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔

دعوت ولیمہ کی تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال ، سابق نائب ناظم سٹی دینہ حاجی ادریز اختر ، چوہدری ضمیر ، سید مسکین شاہ ، راجہ سجاد حسین ، راجہ اشفاق حسین ، رب نواز گوندل ، ڈاکٹر محمد رفیق ، محمد عمران ، حاجی شفیق ، حاجی محبوب حسین ، رضوان سیٹھی ،ماجد آفریدی ، چوہدری محمد افضل و دیگر علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات شریک تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button