جہلم پولیس کا سامان آتش بازی بیچنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، سامان آتش بازی بیچنے والے 2 ملزمان گرفتارکر کے سامان آتش بازی برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شعیب افضل کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد شعیب افضل سے 6 عدد راکٹ بم پٹاخے،100عدد پوپ پوپ پٹاخےاور18ڈبیاں ماچس بم پٹاخے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان الفت کو گرفتار کر لیا، ملزم سے10عدد ڈبے پٹاخے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
