جہلم میں منشیات فروش مجرم کو 6 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا

جہلم کی عدالت نے منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم انتھونی جان عرف بھیا کو 06 سال قید اور 02 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

تھانہ صدر کے مقدمہ نمبر 10/25 بجرم CNSA 9(ii) 5کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ملزم انتھونی جان عرف بھیا نے منشیات فروشی کا جرم کیا تھا۔ پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان پیش کیا، جس کی مؤثر پیروی کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا۔

عدالت کے مطابق جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 6 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا دی گئی۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے مقدمے کی مؤثر پیروی کرنے پر انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button