خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والامزدور طبقہ اور بھکاریوں میں بھی موبائل فون کا رجحان عام

جہلم: خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والامزدور طبقہ اور بھکاریوں میں بھی موبائل فون کا رجحان عام ہوگیا۔
جدیددور میں موبائل فون نہ صرف متوسط طبقے بلکہ یومیہ اجرت پر محنت مزدوری کرنے والے ، خوانچہ فروشوں ، ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں کی بنیادی ضرورت بن چکاہے۔
موبائل کے بغیر مزدوروں ، مستریوں،رکشہ ڈرائیوروں اور بھکاریوںکا کام بھی نہیں چلتا، دوسری طرف اہم تقریبات میں ایک دوسرے کو اطلاع دینے کے لئے بھکاریوں کی بھی بڑی تعداد نے موبائل فون کا استعمال کرنا شروع کررکھا ہے۔
خواتین نے اپنے ساتھی بھکاریوں سے مسلسل رابطہ رکھنے کیلئے موبائل فون لے رکھے ہیں جبکہ ریڑھی اور لوڈ رکشہ ڈرائیورز سامان کی منتقلی کیلئے مالکان سے رابطہ بھی موبائل فون کے مرہون منت ہے۔



