دینہ میں تحصیلدار کا مرغی فروشوں کے خلاف ایکشن، متعدد مرغی فروشوں کو بھاری جرمانے

دینہ: تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا نے دینہ میں مہنگے داموں مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دوکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے کیے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تحصیلدار شمشیر حیدر رانجھا نے مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔ سبزی منڈی دینہ میں مہنگے داموں مرغی کاگوشت فروخت کرنے والے متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے کیے گئے۔

تحصیلدار نے دوکانداروں کو آئندہ کے لیے وارننگ دی کہ ریٹ لسٹ سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے دوکاندار حضرات دوبارہ مہنگے داموں فروخت کرتے پکڑے گئے تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس کاروائی پر شہریوں نے تحصیلدار دینہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button