چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر برآمد

جہلم: پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر برآمد کرلی۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ایک لاکھ 13 ہزار روپے مالیت کی چوری شدہ موٹر بھی برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ برآمد ہونے والی موٹر کو قانونی کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرکے اسے چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button