منگلا پولیس کی کارروائی، شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

دینہ: منگلا پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو دھر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے بندوق 12 بور سنگل بیرل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button