پنڈدادنخان: آئیسکو سرکل چکوال کی واپڈاسب ڈویژن للِہ میں انتہائی تجربہ کار تارچوروں نے راتوں رات لاکھوں روپے کی تاریں چوری کرلیں، علاقے میں بجلی بند، صارفین کوسخت مشکلات کاسامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئیسکو سرکل چکوال کی واپڈا للِہ سب ڈویژن کےعلاقے سے نامعلوم چور رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی تاریں چوری کرکے لے گئے۔
تاریں چوری کاواقعہ للِہ انٹرچینج موٹروے ایم ٹو کے قریب پیش آیا جہاں متعدد کھمبوں سے کٹر کے ذریعے بجلی کی تاریں کاٹ لی گئیں، تاروں کی مالیت 10 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے سب سے بڑے قصبہ للِہ، پیر کھارا، کندوال، ڈھڈی تھل سمیت پورے علاقہ کی بجلی گزشتہ رات سے بند ہے۔
ایک لاکھ سے زائد واپڈا صارفین اس وقت بجلی کی سہولت سے محروم ہو گئے، تار چوری میں ملوث چور جاتے وقت سیڑھیاں، ڈانگے اور تارین کاٹنے والے اوزار بھی وہیں پر چھوڑ گئے ہیں۔
