پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ایمرجنسی 15 پر اغواء کی جھوٹی اطلاع دینے والے کالر کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایمرجنسی 15 پر اغواء کی اطلاع موصول ہونے پر تھانہ پنڈدادنخان پولیس فوری طور پر متحرک ہوئی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ کال جھوٹی تھی، جس پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کالر کے خلاف قانونی مقدمہ درج کر لیا اور اسے گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ایمرجنسی سروسز پر جھوٹی اطلاع دینا قانوناً جرم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ایمرجنسی 15 کو صرف حقیقی اور ہنگامی صورتحال میں استعمال کیا جائے تاکہ ضرورت مند افراد کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے اور پولیس وسائل کا ضیاع نہ ہو۔
