پنڈدادنخان میں اشتہاری ملزم بھاری منشیات سمیت گرفتار

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پر ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، اشتہاری ملزم بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کے خلاف گزشتہ سال اسلحہ ناجائز کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں ملزم تا حال روپوش تھا، ایس ایچ او پنڈ دادن خان اور ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا ۔
بوقت گرفتاری ملزم اشتہاری عظیم اللہ ساکن قمر سے لاکھوں روپے مالیت کی 2220 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف الگ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاون جاری رہے گا۔ انہوں نے اشتہاری ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کرنے پر ایس ایچ او پنڈ دادنخان اور ہمراہی ٹیم کو بھر پور شاباش دی۔



