سوہاوہ میں نامعلوم چور ایک ہی رات میں متعدد موٹریں چوری کر کے فرار

سوہاوہ: پولیس تھانہ سوہاوہ کو نامعلوم چور یا سفید پوشوں کا چور ایک بار پھر چیلنج دے گیا، ایک ہی رات میں موٹریں چوری ہونے کی چھ وارداتیں، نامعلوم چور موٹریں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس کی مین جی ٹی روڈ لنک روڈ پر موثر گشت کی وجہ سے جہاں ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں کامیاب ہو رہی ہے وہیں پچھلے چند ماہ میں موٹریں چوری کے 20 سے زائد وارداتوں کے بعد چند موٹریں برآمد کر کے چوروں پر مقدمات درج کر کے گرفتار کیا گیا اور انہیں جیل بھیجا گیا لیکن سفید پوشوں اور پولیس ٹاوٹس کی مدد سے ان چوروں کے مدعیوں سے راضی نامہ کروا کر ان کو ملزمان کو چھڑا لیا گیا۔

سوہاوہ میں ایک بار پھر پولیس کو چیلنج دے کر ایک ہی رات میں چھ موٹریں چوری کر کے لیے گئے۔ تھانہ سوہاوہ میں ان موٹروں کی چوری کی درخواستیں دے دی گئی ہیں، اب ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ راجہ عمران کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہے کہ ایک ہی دن میں چار ایف آئی آر درج کر کے ایک نئی روایت قائم کریں اور ڈیوٹی آفسیر کو اصل چوروں کی گرفتاری کا پابند کروائیں۔

یاد رہے کہ تقریباً تمام تھانوں میں یہ روایت اب تک برقرار ہے کہ چوری کی وارداتوں کی ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی اور کوئی ایک چور عوام کے ہتھے چڑھ جائے تو دیگر کچھ آیف آئی آر دے کر چند ہزار کی برآمدگی ڈال کر تمام چوریاں ان چوروں کے سر ڈال دی جاتی ہیں۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اب تک سوہاوہ سے سینکڑوں موٹریں اور بیٹریاں چوری ہوئیں لیکن چند ایف آئی آر دے کر تھوڑی سے برآمدگی ڈال کر ملزمان کو جیل بھیجا جاتا ہے جس کے بعد سفید پوش اور ٹاوٹس ان کے راضی نامے مدعیوں سے کروا دیتے ہیں، ان وارداتوں کی مکمل انکوائری کروائی جائے اور اصل چوروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ناگزیر ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button