ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

جہلم: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
اوگرا نے ایل پی جی 54 پیسے فی کلو مہنگی کردی، قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم اپریل سے ہو گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 248 روپے37 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 روپے 40 پیسے مہنگا کردیا گیاہے۔
ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 930 روپے 71 پیسے مقرر کردی گئی ہے، ایل پی جی کی قیمت میں پروڈیوسر پرائس،مارجن اورٹرانسپورٹیشن شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹنگ،ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹ مارجن 35 ہزار روپے فی میٹرک ٹن شامل ہے۔
اس کے علاوہ مارکیٹنگ مارجن سترہ ہزار روپے،ڈسٹری بیوشن مارجن دس ہزار روپے فی ٹن مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹیشن چارجز آٹھ ہزار روپے فی ٹن شامل ہے۔



