عوام کیلئے بری خبر ، بجلی مزید پونے 2 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

نیپرا جولائی تا ستمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل سماعت کرے گی ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ تقریباً ایک روپے 70 پیسے فی یونٹ بنے گا۔ نیپرا حکام نے بتایا کہ یکساں ٹیرف کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔

ڈسکوز نے بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست کر رکھی ہے اور کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب ، 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگی ہے۔

یوزآف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے، آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ ، نقصانات کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Exit mobile version