جہلم: گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، ایک ماہ قبل ہونے والی 11لاکھ روپے کی چوری کا سراغ لگ گیا، سابق ڈرائیور ہی چور نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ جہلم کینٹ میں ٹھیکیدار چوہدری ظفر اقبال کے گھر سے 11 لاکھ روپے چوری کرنے والے ان کے سابق ڈرائیور عاقب رضوان سکنہ دارا پور جہلم کو ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے گرفتار کر کے 9 لاکھ لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عاقب بطور ڈرائیور اسی گھر میں ملازمت کرتا رہا ہے، واردات سے چند روز پہلے نوکری چھوڑ دی تھی۔ ملزم انتہائی شاطر ہے، اس نے گھر کی ڈپلیکیٹ چابیاں بنوا رکھی تھیں۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھر کا مالک اپنی فیملی کے ساتھ لاہور گیا تھا، ڈرائیور نے گھر کا لاک کھول کررقم چوری کر لی تھی۔ گھر کے مالک کو شک گزرنے پر ملزم کو حراست میں لیا تو ملزم عاقب نے جرم کا اعتراف کر لیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔
