جہلم: سیکرٹری سکولزایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو کوثر سلیم کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رانا جاوید اختر کو عارضی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔ رانا جاوید اختر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں ادا کرنی شروع کردی ہیں ۔
ماہر تعلیم رانا جاوید اختر تجربہ کار آفیسر ہیں،جہلم شہر سمیت ضلع کی سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے رانا جاوید اختر کی تقرری کا خیر مقدم کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔