جہلم میں نامعلوم افراد نے 35 سالہ شخص کو اغواء کر لیا، ویڈیو سامنے آ گئی

جہلم میں نامعلوم افراد نے 35 سالہ شخص کو اغواء کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، اغواء کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ کریم پور روڈ سے چار نامعلوم افراد نے 35 سالہ انعام علی کو اغواء کر لیا، نامعلوم افراد انعام علی کو گاڑی میں اغواء کر کے فرار ہو گئے۔

شہری کے اغواء کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد سرخ رنگ کی کار سے نکلے اور شہری کو گاڑی میں بٹھا کر لے جاگئے جبکہ دو افراد گاڑی میں موجود تھے۔

تھانہ سول لائنز پولیس نے 35 سالہ انعام علی کے بھائی کی مدیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک نہیں معلوم کہ شہری کہاں ہے، تلاش کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ کسی دوسرے ضلع کی پولیس گرفتار کرنے سے پہلے متعلقہ تھانے میں انفارم کرتی ہے جو کہ نہیں کیا گیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مغوی ریکارڈ یافتہ ہے، شاید کسی محکمے نے گرفتار کیا ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button