سوہاوہ: حلقہ این اے 61جہلم ٹو سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف کے صاحبزادے عمار فرخ نے تھلہ چوہدریاں میں دبنگ انٹری ڈال دی، اہلیان تھلہ چوہدریاں نے شاندار استقبال کیا۔
چوہدری ہارون سلطان کی جانب سے کارنر میٹنگ کاانعقاد کیا جس میں پورے گاؤں کے لوگوں نے شرکت کی اور اس بار پورے گاؤں کا پولنگ ڈے کے دن ایک ہی چوہدری فرخ الطاف کاکیمپ لگانے کا اعلان کیااور اہلیان تھلہ چوہدریاں کا چوہدری فرخ الطاف کی مکمل حمایت کااعلان بھی کیا۔
عمار فرخ نے خطاب میں کہاکہ آٹھ فروری کو شیر پر مہر لگاکرکامیاب کرائیں، جس طرح پچھلے پانچ سالہ دور میں ترقیاتی کام کرائے ہیں اسی طرح دوبارہ منتخب ہوکرحلقے کی عوام کی خدمت کرسکیں۔
چوہدری فخررشید ایڈووکیٹ نے خطاب میں کہا کہ عمار فرخ کو تھلہ چوہدریاں میں ویلکم کرتے ہیں اور ہم یقین دلاتے ہیں، آٹھ فروری کو ہمارے پولنگ اسٹیشن سے شیر ہی جیتے گا اور پورا گاؤں آپکے ساتھ کھڑا ہے۔ چوہدری فرخ نے ہمیں بہت بڑا پُل جیسا تحفہ دیا۔
چوہدری ہارون سلطان نے تمام اہل تھلہ چوہدریاں کا شکریہ اداکیا۔ صوبیدار ر چوہدری مسعود احمداور صوبیدار عبدالطیف نےابھی اس بار فرخ الطاف کی حمایت کااعلان کیا۔
عمار فرخ کارنرمیٹنگ کے بعد اپنے والے کے درینہ ساتھی صوبیوار ر سراج الدین کے گھر گئے انکی عیادت کی اور والد کاسلام دیا اور اویس جٹ کے گھر گئے وہاں اویس کے والد کے انتقال پرفاتحہ خوانی کی محمد ایوب،صوبیدار ر لطیف،علی منصور اور محسن جاوید کے ساتھ افسوس کااظہار کیااور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
