جہلم پولیس نے گمشدہ بزرگ شہری کو ورثاء سے ملا دیا

پنڈدادنخان: جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار ، تھانہ للِہ پولیس نے گمشدہ بزرگ شہری جن کا ذہنی توازن درست نہ تھا کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 80 سالہ بزرگ شہری غلام حیدر جن کا ذہنی توازن درست نہ تھا گھر سے اکیلے نکل آئے تھے جن کے ورثاء نے 15پر کال کر کے پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی۔ للِہ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے جنگل سے بزرگ شہری کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔
بزرگ شہری غلام حیدر جو کہ منڈی صدیق پنڈدادنخان کے رہائشی ہیں کے ورثاء نے جہلم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لئے تیار ہے۔



