مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، ڈی پی او جہلم

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں سوہاوہ اور پنڈدادنخان سرکلز کی الگ الگ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

سوہاوہ سرکل کی میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن جہلم ،ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ، ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے شرکت کی۔

بعد ازاں ڈی پی او جہلم کی پنڈ دادنخان سرکل سے کرائم میٹنگ میں ڈی ایس پی پنڈ دادنخان بذریعہ ویڈیو لنک جب کہ ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان، ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ایس ایچ او تھانہ للِہ و انچارج برانچز ڈی پی او آفس فزیکلی شریک ہوئے۔

ڈی پی او جہلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے تھانہ جات کو SIPS ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت دیں اور کہا کہ تھانہ جات کی صفائی اور دیکھ بھال کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کئے، سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں،ایسے کسی بھی وقوعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بروقت موقع پر پہنچیں، 1787 پر موصول ہونے والی شکایات کی فوری شنوائی اور متاثرین کی فوری داد رسی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز جرائم بر خلاف مال کے مدعیان سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ملزمان کی سراغ رسانی ہر صورت یقینی بنائیں، ایس ایچ اوز اپنے علاقہ کے کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے موثر گشت اور ناکہ بندی یقینی بنائیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے مزید کہا کہ پکار 15کی کالز پر ریسپانس کم سے کم وقت میں دیا جائے، تھانہ جات/ چوکیات اور پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button