منگلا پولیس نے منشیات فروش کو دھر لیا، منشیات برآمد

دینہ: ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم واجد حسین کوگرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 120 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



