جہلم شہر کی سڑکوں اور گلی محلوں میں نصب سٹریٹ لائٹس خراب، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جہلم شہر کی سڑکوں گلی محلوں میں نصب سٹریٹ لائٹس کے خراب ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا، مکینوں کا میونسپل کمیٹی سے سٹریٹ لائٹس مرمت کرکے چالو کروانے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کی سڑکوں جن میں میجر اکرم شہید روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، بابا جادہ روڈ، کمیلا روڈ، پولیس لائن، روہتاس روڈ،چھاؤنی چوک تا مجاہدہ آباد پل،لاری اڈہ تا جی ٹی ایس چوک ،سول لائن روڈ، وائے کراس تا ضلع کچہری کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس کے خراب کے باعث چوری چکاری ، سٹریٹ کرائم اور حادثات کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہو چکاہے۔

موجودہ سڑکیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ ان سڑکوں پر سے شہری شہر و اندرون شہر کے علاقوں میں تقریباً24 گھنٹے سفر کرتے ہیں جبکہ مسافر گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں کا گزر زیادہ ہوتا ہے ، سٹریٹ لائٹس کے خراب ہونے کیوجہ سے روزانہ کی بنیاد پر چوری چکاری ، سٹریٹ کرائم اور حادثات میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

مذکورہ سٹرکوں پر شہری آبادیاں ہونے کی وجہ سے رات کے وقت شہری علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کا مناسب بدوبست نہ ہونے کیوجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس مرمت کرواکر چالو کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button