جہلم میں منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو ساڑھے 4 سال قید اور جرمانے کی سزا

جہلم میں منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو ساڑھے 4 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے جہلم میں منشیات کے مقدمہ نمبر 379/22 بجرم CNSA 9c تھانہ سٹی میں جرم ثابت ہونے پر مجرم حامد علی عرف بلو کو 4 سال 6 ماہ قید بامشقت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

حامد علی عرف بلو سال 2022 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار ہوا تھا۔ جہلم پولیس نے مجرم کو مؤثر تفتیش اور ٹریس کے بعد گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت پیش کیا، جس کی بنیاد پر معزز عدالت نے اسے قرار واقعی سزا سنائی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی انوسٹیگیشن اور قانونی ٹیموں کی محنت قابل ستائش ہے، جس کے اعتراف میں انہیں شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button