جہلم کے شہریوں کو ایک بہترین تفریح گاہ فراہم کرنے کا پلان بنا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم: اکرم شہید پارک کو خوبصورت اور عوامی سہولیات سے مزین کرکے شہریوں کو ایک بہترین تفریح گاہ فراہم کرنے کا پلان بنا رہے ہیں، بہت جلد پارک ایک نئی شکل میں نظر آئے گا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے انجمن تاجران کے وفد اور میونسپل کمیٹی حکام کے ساتھ اکرم شہید پارک کا دورہ کیا اور پارک کی موجودہ حالت کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے پارک کی جگہ کے بہترین استعمال اور پارک میں نئے بنچ لگانے، بچوں کے لیے جھولے اور کھانے پینے کی اشیاء کے سٹال لگانے کے لیے میونسپل حکام کو فوری پلان بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ایک خوبصورت تفریح گاہ ان کا حق ہے، بدقسمتی سے جہلم شہر میں کوئی بہترین پارک نہ ہونے سے شہری اس اہم سہولت سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button