پنڈدادنخان میں 2 چور گرفتار؛ طلائی زیورات، موٹرسائیکل، رکشہ اور قیمتی اشیاء برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او جلالپورشریف عبدالرحمٰن اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزم گرفتار کر لئے۔
ملزمان سےچوری شدہ رقم 7 لاکھ 30ہزار روپے، طلائی زیورات مالیتی 3 لاکھ روپے، ایک عدد موٹر سائیکل، ایک عدد لوڈر رکشہ، 4 عدد موبائل فونز مالیتی 3 لاکھ 60ہزار روپے، الیکٹرونک وگھریلو سامان وغیرہ مالیتی 9 لاکھ روپے برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت اسجد علی اور سعد علی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کو شاباش دی۔



