پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب کیٹیگری اے کا اشتہاری مجرم گرفتار

سوہاوہ: پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کی پوسٹ مسہ کسوال ضلع جہلم کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب کیٹیگری اے کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل آفیسر ایس پی غازی فیصل سلیم (PSP) کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ مسہ کسوال کی ٹیم معمول کی چیکنگ میں مصروف تھی۔ اس دوران ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے محبت خان ولد عباس خان کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ تھانہ کینٹ سیالکوٹ کے مقدمہ نمبر 826/24، بجرم 302، 109 اور 34 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب کیٹیگری اے کا اشتہاری مجرم ہے۔

ریکارڈ کی تصدیق ہونے پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سوہاوہ منتقل کر دیا۔

اس موقع پر ایس پی غازی فیصل سلیم نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کی جانب سے شاہراہوں کو محفوظ بنانے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی پنجاب ہائی وے پٹرول کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

↑
Exit mobile version