جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، قوت بینائی سے محروم گمشدہ کمسن بچہ بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے

جہلم: تھانہ سٹی پولیس جہلم نے بروقت اور کارروائی کرتے ہوئے قوتِ بینائی سے محروم گمشدہ کمسن بچے کو بحفاظت تلاش کرکے ضروری کارروائی کے بعد اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو ایک کمسن بچے کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بچے کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور بھرپور کوششوں کے ذریعے قوتِ بینائی سے محروم بچے کو بحفاظت تلاش کر لیا۔

بچے کی شناخت اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ بچے کی بحفاظت واپسی پر اہلِ خانہ نے جہلم پولیس کی بروقت کارروائی اور مدد پر اظہارِ تشکر کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ گمشدہ بچوں کو بحفاظت تلاش کرکے ان کے پیاروں سے ملوانا پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی مدد اور خدمت بھی جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

↑
Exit mobile version