احتیاط کیجئے!، منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں پانی چھوڑنے کا الرٹ جاری

منگلا/ جہلم: منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں 56 ہزار کیوسک سے زائد پانی چھوڑے جانے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جہلم نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ آج سے منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں مختلف اوقات میں آبپاشی کی ضرورت کے مطابق 56 ہزار کیوسک سے زائد پانی چھوڑا جائے گا جس سے دریائے جہلم میں پانی کا لیول بڑھنے کا امکان ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 جہلم نے کہا کہ عوام دریائے میں جانے سے گریز کریں اور دریا میں نہانے اور جانوروں کو لے کر جانے سے گریز کریں جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال کریں۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی قیمتی انسانی جانوں اور مویشیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

Exit mobile version