یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مسالک کا کردار اہم ہے، ڈپٹی کمشنر

جہلم: ماہ رمضان اور یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام مسالک کا کردار اہم ہے، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو برقرار رکھتے ہوئے ان ایام کو گزارنا وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ماہ رمضان کے بقایا دنوں اور اکیس رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں تمام مسالک فکر اور سماجی شخصیات سے اس موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے ملک پاکستان اور ضلع جہلم کے امن کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button