جہلم میں مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

جہلم شہر سمیت گردونواح میں سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ۔ مرغی کا گوشت 5 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی کلو گوشت کے نرخ 500 روپے مقرر ہو گئے۔

گزشتہ روز فی کلونرخ 490 روپے تھے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پر چون ریٹ 338 روپے کا ہو گیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ہے اور انڈوں کی فی درجن قیمت 345 روپے برقرار رکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button