جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹریفک پولیس نے ضلع جہلم میں 20 روز کے دوران 29 ان فٹ گاڑیاں بند کر دیں، 1073 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ قانون کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ 65 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔
بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 1924 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 2 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں۔ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف دو مقدمات بھی درج کیے گئے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کارروائی ہو گی، شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
