ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ محمد حسن کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جہلم: ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ محمد حسن کے سیالکوٹ تبادلے کے موقع پر سی ای او ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک کی جانب سے ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کے دوران مقررین نے کہا کہ محمد حسن نے اپنے دورِ تعیناتی میں عوامی مسائل کے حل، پاسپورٹ دفتر میں نظم و ضبط اور شفاف نظام کے قیام کیلئے نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے جعل ساز عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کا اعتماد بحال کیا اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

شرکاء نے محمد حسن کے خوش اخلاق رویے، دیانتداری اور عوام دوست انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر سرفراز ملک نے کہا کہ محمد حسن کی جہلم میں کارکردگی قابلِ تحسین رہی اور ان کے دور میں شہریوں کو نمایاں سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے محمد حسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور محمد حسن کی خدمات کو سراہا۔

واضح رہے کہ محمد حسن کے تبادلے کے بعد ملک عامر نے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر چارج سنبھال لیا ہے۔ ملک عامر اس سے قبل بھی جہلم میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ شہری حلقوں نے ان کی دوبارہ تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button