ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا روزانہ پبلک آورز کا سلسلہ جاری، عوامی مسائل موقع پر حل

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سید محمد میثم عباس نے گڈ گورننس اور عوامی ریلیف کے فروغ کے لیے دفتر ڈپٹی کمشنر میں روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک پبلک آورز کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اس دوران شہری بڑی تعداد میں اپنے مختلف مسائل لے کر دفتر آتے ہیں اور ان کے مسائل کو سن کر موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے احکامات دیے جاتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کے تحت محکمہ مال، ریونیو، انسداد تجاوزات، پبلک ہیلتھ، محکمہ صحت، جنگلات، محکمہ انہار، لیبر ڈیپارٹمنٹ، محکمہ ماحولیات اور دیگر اداروں سے متعلق شکایات سنی جاتی ہیں اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جاتے ہیں۔

شہریوں کی طرف سے زمینوں کے انتقال، فرد، رجسٹریشن، سرکاری دفاتر میں بدانتظامی اور دیگر عوامی مسائل بھی پیش کیے جاتے ہیں جن پر متعلقہ محکموں کو ہدایات دی جاتی ہیں تاکہ فوری طور پر ان مسائل کو حل کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور سرکاری دفاتر کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں تاکہ ہر شہری بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کے لیے رجوع کر سکے۔

اس اقدام کو شہری حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عوام سے براہ راست رابطہ اور مسائل کے فوری حل کے لیے یہ طریقہ کار شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دیتا ہے جس سے عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button