ضلع جہلم میں مہنگائی کا راج برقرار، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

جہلم: ضلع جہلم میں مہنگائی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، گھی، کوکنگ آئل، چائے کی پتی، دالیں اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

بازاروں میں اعلیٰ معیار کا گھی اور خوردنی آئل 575 سے 585 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جبکہ دالیں 560 سے 660 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہی ہیں۔ چائے کی پتی 800 گرام کی پیکنگ 1900 روپے میں دستیاب ہے۔

شہریوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مہنگائی کی شرح میں کمی لانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button