نیشنل سکول آف سائنسز نگیال کا جماعت نہم میں شاندار رزلٹ، حفظہ انجم 497 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن پر

سوہاوہ: نیشنل سکول آف سائنسز نگیال نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات میں شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نتائج حاصل کیے۔

ادارے کی طالبہ حفظہ انجم نے 497 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ مسکان نے 489 نمبر کے ساتھ دوسری اور زینب نے 469 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ادارے کے دیگر کامیاب طلبہ و طالبات میں آمنہ عابد 446، فائزہ 445، زرلیش 412، ایمان 402، نور 392، ایمن 390، انیس 389، عائشہ 383، بینش 365، حبیبہ 348 اور طیبہ 344 نمبر حاصل کرکے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔

نیشنل سکول آف سائنسز نگیال کے شاندار رزلٹ پر ادارے کے ڈائریکٹر چوہدری عامر نے تمام کامیاب طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر چوہدری عامر نے کہا کہ جس طرح جماعت دہم کے طلبہ نے شاندار نتائج دے کر ادارے کا نام روشن کیا، اسی طرح جماعت نہم کے طلبہ و طالبات نے بھی بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ادارے اور علاقے کے لیے اعزاز حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ کی محنت، اساتذہ کی انتھک کاوشوں اور والدین کے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے۔ طلبہ نے اپنی صلاحیتوں اور محنت سے ثابت کیا ہے کہ مناسب رہنمائی اور تعلیمی ماحول میسر ہو تو وہ نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر چوہدری عامر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیشنل سکول آف سائنسز نگیال میں طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم، بہتر تعلیمی ماحول اور موثر رہنمائی فراہم کرنے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا، تاکہ وہ تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرکے اپنے والدین، اساتذہ اور ادارے کا نام روشن کریں۔

Exit mobile version