گندم کی قیمت میں نمایاں کمی، آٹا بھی سستا

جہلم: پنجاب میں گندم کی قیمت میں نمایاں کمی آگئی جبکہ آٹا بھی مزید سستا ہو گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پنجاب میں گندم اور آٹا مارکیٹ کریش کر گئی ہے جس کے باعث قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ سے پنجاب آنیوالی نئی گندم کی قیمت میں 400 روپے فی من کمی ہوئی، قیمت میں کمی سے گندم کے نرخ 2 ہزار 865 روپے سے کم ہو کر 2 ہزار 460 روپے پرآگئے۔

گندم کی قیمت میں ردوبدل کے بعد پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے کمی سے 1450 سے 1500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں گندم کی نئی فصل کی آمد چند روز بعد شروع ہوگی جس کے بعد صوبے کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت 2200 تا 2300 روپے ہونے کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حکومت میں آنے کے بعد گندم ، آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کیے تھے جس کی بدولت آٹے، گندم اور روٹی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button