جہلم میں بدنام زمانہ شراب سپلائر گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ اور ریکارڈ یافتہ شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لیا جبکہ اس کے قبضے سے 35 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ نیٹ ورک کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ منشیات فروش اور شراب سپلائر معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Exit mobile version