پنڈدادنخان: ڈنڈوت فیکٹری سے سیمنٹ کی ترسیل شروع، مزدور یونین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے احتجاج کی کال دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے بااثر مالکان نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیکٹری سے سیمنٹ کی ڈسپیچ کا عمل شروع کر دیا ہے جس پر مزدور یونین کی طرف سے شدید ردعمل کے بعد آج صبح 10 بجے غازی چوک میں بڑے احتجاج کی کال دے دی ہے۔
انہوں نے تمام مزدور، سماجی اور رفاعی تنظیموں، سالٹ رینج فیڈریشن، انسانی حقوق کی تنظیموں، وکلا اور صحافیوں سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بااثر مالکان مزدورں کے حقوق غضب کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں، مزدورں سے معاملات حل کیے بغیر سیمنٹ ڈسپیچ کسی صورت قبول نہیں ہے۔
