جہلم: سال 2022ء سے چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سال 2022ء سے چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم تھانہ صدر پولیس کو چوری کے مقدمے میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر صداقت علی اور ان کی ٹیم نے جدید سائنسی طریقۂ کار بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا اور کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

↑
Exit mobile version