دینہ پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر آنے والے راولپنڈی کے رہائشی بچے کو والدین کے حوالے کر دیا

دینہ: انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ ساجد محمود اور ٹیم کی احسن کارروائی، جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے،گمشدہ بچےکو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آٹھ سالہ دانیال راولپنڈی سے اپنے والدین سے ناراض ہو کر گھر سے نکل آیا جو کہ دینہ پولیس کو ملا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ ساجد محمود اور ٹیم نے گمشدہ بچے کو راولپنڈی لے جا کرلواحقین کے حوالے کر دیا۔

بچے کے لواحقین نے جہلم پولیس کے اس تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد میں مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button