پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ اجلاس، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا

جہلم: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اے ڈی سی جی صباء سحر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف اشیاء کی قیمتوں اور مارکیٹ میں دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں روٹی نان، دالوں، گوشت اور مختلف سبزیوں کی قیمتوں بارے بریفنگ دی گئی جبکہ زائد قیمتوں کی وصولی پر کئے گئے جرمانے اور دیگر قانونی کارروائیوں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

اس پراے ڈی سی جی صباء سحر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی چیکنگ جاری رکھیں اور روٹی کی مقررہ قیمت ہر ہوٹل، ریسٹورنٹ، تندور پر واضح طور پر درج کروائیں اور اس معاملے میں قانون پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کروا کے ان کے کاروبار سیل کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button