سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غفلت و لاپرواہی سے لوڈر رکشہ چلا کر اپنی اور شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر قانون کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ خطرناک اور غفلت پر مبنی ڈرائیونگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنی و دیگر شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
