جہلم میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سکیورٹی انتظامات مکمل، کل 4 مجالس اور 6 جلوس برآمد ہوں گے

جہلم میں شہدائے کربلا کے چہلم کیلئے جہلم پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے، کل جہلم میں 4 مجالس اور 6 جلوس برآمد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر چہلم شہدائے کربلا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ضلع بھر میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں 4 مجالس اور 6 جلوس منعقد ہوں گے، جن میں اےکیٹیگری کا ایک اور سی کیٹیگری کے 5 جلوس نکالے جائیں گے۔ اسی طرح سی کیٹیگری کی 4 مجالس منعقد ہوں گی۔

جلوس اور مجالس کی مانیٹرنگ کے لئے الگ سے سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کر دیے گئے ہیں۔ جلوس اور مجالس کی سکیورٹی پر 1000 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ انتظامیہ مجالس و جلوس پر وولینٹئیرز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

سخت سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم مقامات پر پولیس کے سنائیپر تعینات کئے گئے ہیں، جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں اور بازاروں کو خار دار تاروں سے بند کر دیا جائے گا۔ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے الگ سے ایلیٹ اورQRFکے مسلح دستے بھی شہر بھر میں گشت کریں گے۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور ٹریفک پرابلم نہ ہو الگ سے ٹریفک ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ چہلم شہدائے کربلا کے دوران ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شرانگیزی پھیلانے والوں اور مشکوک اشخاص کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے نفرت آمیز تقاریر، وال چاکنگ، لاؤڈ اسپیکر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، مکمل تلاشی لینے کے بعد ہی مجالس اور جلوس میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، تمام تر پروگرامز کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے مزید کہا کہ جہلم پولیس عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button