سوہاوہ میں شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ میں اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بورمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شہری فائرنگ کر کے قتل کرنے کی کوشش کی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔



