منگلا پولیس کی کارروائی، 2017 سے مفرور اشتہاری مجرم گرفتار


دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے خیانت مجرمانہ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم فرہاد علی عابد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم 2017 سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔
ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار اور ہیومن انٹیلیجنس ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



