ڈومیلی کے سپوت محمد عمر صدیق کو ریسکیو 1122 میں شاندار ترقی، نئے رینکس لگا دیے گئے

سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی سے تعلق رکھنے والے ریسکیو 1122 کے فرض شناس آفیسر محمد عمر صدیق نے اپنی محنت، لگن اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے باعث ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
ریسکیو 1122 میں دس سالہ کامیاب سروس مکمل کرنے اور شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انہیں محکمانہ ترقی دیتے ہوئے نئے رینکس لگا دیے گئے۔
اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر فرحان مرزا نے محمد عمر صدیق کو نئے رینکس لگائے اور ان کی بہترین خدمات کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عمر صدیق نے کہا کہ یہ ترقی ان کے لیے اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی میرے لیے باعثِ فخر ہے، اللہ پاک مجھے مزید ہمت اور توفیق دے تاکہ میں دکھی انسانیت کی خدمت پہلے سے بڑھ کر جاری رکھ سکوں۔
محمد عمر صدیق کی ترقی پر اہلِ علاقہ، دوست احباب، سماجی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ محمد عمر صدیق نے ہمیشہ فرض شناسی، دیانتداری اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں، جس کا صلہ انہیں اس کامیابی کی صورت میں ملا ہے۔



