سوہاوہ میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

سوہاوہ: جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحرک، تھانہ سوہاوہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم محمد ذیشان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دیں اور اس دوران ناجائز اسلحہ کی نمائش بھی کی۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، ایسے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



